کرک کے شہر میں زوردار دھماکہ،گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا

خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں نامعلوم افراد نے گیس کی ایک اہم پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا ہے۔ اس زوردار دھماکے کے نتیجے میں قریبی علاقے لرز اٹھے اور گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب نامعلوم شرپسندوں نے انڈس ہائی وے پر نیو اڈا کے قریب گیس ایس ایم ایس پائپ لائن کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد سے کرک کے قریبی علاقوں کو گیس کی فراہمی میں تعطل آیا ہے۔ یہ رواں سال خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں گیس تنصیبات پر ہونے والا پہلا حملہ نہیں ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران لکی مروت ضلع میں بھی گیس کی تنصیبات کو چار بار بارودی مواد سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ کرک اور لکی مروت کے اضلاع میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں، اور یہاں سے نکلنے والی گیس کو پائپ لائن کے ذریعے پنجاب کے مختلف کارخانوں میں منتقل کیا جاتا ہے

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں