خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سیکیورٹی فورسزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر مبنی ایک مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ یہ آپریشن دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار خوارج (یہ نام حکومت، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال کر رہی ہے) کو ہلاک کر دیا ہے ۔
کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ اسلحہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں استعمال کر رہے تھے ۔
ائی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
مارچ 2015 کے بعد دہشت گردی کے لحاظ سے سب سے خونریز مہینہ تھا۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کل 105 حملے رپورٹ ہوئے جبکہ ان کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کر دی گئیں۔ مارچ میں کل 171 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 86 سیکورٹی اہلکار اور 78 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔