خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک راہ گیر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے کانسٹیبل حکمت اللہ کو روکنے کی کوشش کی اور ان کے نہ رکنے پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ شیخ اتار کے قریب خوڑ میں پیش آیا۔ مسلح افراد مبینہ طور پر پولیس کانسٹیبل کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل حکمت اللہ کے علاوہ ایک راہ گیر مدثر بھی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔