بلوچستان: تربت-کراچی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی

بلوچستان کے  تربت-کراچی قومی شاہراہ (ایم-ایٹ) پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حملہ بظاہر خودکش نوعیت کا لگتا ہے، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک واقعہ ضلع کیچ کے علاقے دشت کنچتی کراس کے مقام پر پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ آور ایک ‘زمیاد’ گاڑی میں سوار تھا اور اس نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

مقامی زرائع کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس خودکش حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں