جعفر ایکسپریس آج سے اپنی سروس دوبارہ شروع کرے گی، وزیر ریلوے

| شائع شدہ |14:53

پاکستان ریلوے کی ٹرین جعفر ایکسپریس جو ایک ہفتہ قبل دہشت گردوں کے ہاتھوں بلوچستان میں یرغمال بن گئی تھی منگل سے دوبارہ اپنی سروس کا آغاز کرنے والی ہے۔

منگل کے روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے متاثرہ ٹرین کی بحالی کا اعلان پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں ٹرین کے عملے کی ڈرون نگرانی کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

11 مارچ کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب ہائیجیک کیا تھا ۔

ٹرین کا ٹریک ایک دور دراز دشوار اور پہاڑی مقام پر سرنگ نمبر 8 کے قریب دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔ ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ یرغمالیوں میں خودکش بمبار موجود تھے، جس کی وجہ سے آپریشن میں  احتیاط سے کام لیا جائیگا۔

حملے کے تقریباً 36 گھنٹے بعد سیکورٹی فورسز نے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حملے میں ملوث تمام 33 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران کسی بھی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔

تاہم آپریشن کے آغاز سے قبل کل 26 مسافروں کو دہشت گردوں نے مار دئیے تھے۔ جانبحق ہونے والوں میں 18 مسلح افواج کے اہلکار بھی شامل تھے۔ حملے کے بعد پاکستان ریلوے نے ٹرین کو معطل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں