محکمہ امور نوجوانان بنوں، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے منعقدہ کتابوں کا دو روزہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم خان، کمانڈر 116 بریگیڈ بریگیڈیئر نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز خان اور بنوں ڈویژن کے یونیورسٹیوں ، مختلف کالجز کے پروفیسرز صاحبان ،طلباء وطالبات اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے ۔
کتابوں کے دو روزہ میلے میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے بک سیلرز نے اپنے اپنے سٹال لگائے تھے۔ جس میں مذہبی ،تاریخی، جغرافیائی، ادبی ،اور ثقافتی کتابیں رکھے گئے تھے ۔میلے میں لوگوں کی شملولیت ارو توجہ قابل دید تھی ۔
اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر نوید احمد کا کہنا تھا کہ کتابی مطالعہ انسانی شخصیت کو نکھارتا ہے اور مثبت سوچ کو وسعت دیتا ہے جس سے معاشرے میں شعور و آگہی کو فروغ ملتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مطالعے کے لیے اپنی پسند کی کتابیں خریدیں ہیں۔
بریگیڈ کمانڈر نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ وہ کتاب دوستی کو مزیدمضبوط کریں ۔کیونکہ یہی تعمیر وترقی اور کار خیر کا راستہ ہے ۔