ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹی ٹی پی نے امن کمیٹی کے رکن کی قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

| شائع شدہ |14:36

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے ایک رکن کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

امن کمیٹی کے رکن کی شناخت جمال کے نام سے ہوئی ہے جو ٹی ٹی پی کے سرگرمیوں کے خلاف علاقے میں ایک توانا آواز کے طور پر جانے جاتے تھے۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی کارروائیاں حکومتی اہلکاروں اور سیکیورٹی اہداف تک محدود ہیں۔ تاہم، اس طرح کے واقعات نے ٹی ٹی پی کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ سال سے اس کالعدم تنظیم کو فتنہ الخوارج قرار دیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی اس لیے کی گئی ہے کیونکہ یہ گروپ دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کے لیے مذہب کا نام استعمال کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے شہریوں کا قتل عوام میں خوف پیدا کرنے اور عوامی مزاحمت کو دبانے کے لیے استعمال کیا جانے والا ایک حربہ ہے۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں