کلاچی میں ‘ٹی ٹی پی’ کے ٹھکانے پر حملہ: 7 دہشت گرد ہلاک

 اتوار کے شام خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کی تحصیل کلاچی کے پہاڑی علاقے میں ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں کم از کم سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘دی خراسان ڈائری’ کو ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ یہ ہلاکتیں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنانے کے بعد ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے حملے سے قبل علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مقرر کردہ کمانڈر عالم محسود اور کچھ افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ یہ افراد کوٹ ظفر بالا دستی کے علاقے میں مقیم تھے۔

یاد رہے کہ عالم محسود کو حال ہی میں ٹی ٹی پی کی جانب سے اس علاقے کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم، ابھی تک اس کارروائی میں اس کی ہلاکت کی کوئی مستند تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

خبر کے مطابق علاقے کے ایک رہائشی نے اس کمپاؤنڈ کو جہاں عسکریت پسند موجود تھے، ‘خلیفہ بیٹھک’ کے نام سے بیان کیا۔ مقامی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کمپاؤنڈ میں ایک درخت کے نیچے لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں