ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے تحصیل برمل کے علاقہ نرگسئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ تحصیل برمل کے علاقہ نرگسئی میں پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات میں دو خواتین اور ایک بچی کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی، لیکن بعد میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی۔