سونے کی قیمتوں نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

سونے کی قیمتوں نے پاکستان میں ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت میں 5,800 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4,972 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 78 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 58 ڈالر بڑھ کر 4,198 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال سونے کی قیمتوں میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اس اضافے کی اہم وجوہات میں روس-یوکرین جنگ، غزہ-اسرائیل تنازع جیسے جغرافیائی سیاسی تناؤ، امریکی ٹیرف اور امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے پیش نظر امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں