مقامی ذرائع کے مطابق اے ایس آئی ارشد علی اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد گھر جا
رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی
ہوئے-
بعد ازاں اے ایس آئی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ
لاتے ہوئے چل بسے-
فائرنگ کرنے والے افراد واردات کے بعد فرار ہو گئے- یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل کے مصروف روڈ
ڈیال پر پیش آیا-