بدھ کے روز پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی
فوج کے سربراہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ اور پا کستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیانیہ بھارت
کے پٹے ہوئے موقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ پا ک فوج نے کہا کہ
پا کستان پر دہشت گردی کا الزام لگانا نہ صرف حقائق کے خلاف ہے بلکہ اس سے بھارتی افواج
کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و تشدد سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
پاک فوج کے بیان کے مطابق بھارتی چیف کا بیان ایک سیاسی مقصد کے تحت دیا گیا، جسکا
مقصد کشمیر کی عوام کا حق خودارادیت دبانا ہے اور دہشتگردی کی سرپرستی کی دوغلی پالیسی
پر عمل پیرا ہونا ہے جس سے بھارتی فوج کی سیاست زدہ سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کے ذاتی نگرانی میں کشمیریوں پروحشیانہ طریقے سے
جبر کیا جاتا ہے۔ ایسے بیان کا مقصد اندرونی طور پر اقلیتوں پر ظلم اور بین الاقوامی سطح پر
بھارتی جبر سے توجہ ہٹانا ہے۔
پا ک فوج کے ترجمان کے مطابق پا کستان میں دہشت گردی کے غیرموجودہ ڈھانچے کو تخلیق
کرنے کی بجائے زمینی حقائق کو تسلیم کرنا عقلمندی ہوگی۔ ایک سنیئر حاضر سروس بھارتی
افسر پا کستان کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے منصوبے بناتے ہوئے پکڑے جا
چکے ہیں جس کو بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنے بیان میں نظرانداز کیا۔