محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) لاہور کی ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے لاہور،
جہلم ، راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، سرگودھا، اور فیصل آباد میں دو سوانٹیلی جنس
بیسڈ آپریشنز میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ صوبائی دارالخلافہ لاہور میں خفیہ معلومات کی اطلاعات پر 7
کے قریب دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار کیے گئے- دہشت گردوں سے باردو سمیت تعلیمی
اداروں کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار شرپسندوں سے دیسی ساختہ
بم ، پمفلٹ سمیت 4 کے قریب ڈیٹونیٹرز بھی قبضے میں لے لیے گئے جس سے وہ مختلف عوامی
مقامات کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنا چاہتے تھے۔ –
محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے میں 9 ہزار سے زائد
کومبنگ آپریشنز کیے گئے جسمیں ایک ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا- اس
آپریشنز کے دوران 21 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی-
یاد رہے کہ پنجاب میں کیے گئے خفیہ آپریشنز میں کئی خطرناک دہشت گرفتار ہو چکے ہیں-