خیبر پختونخوا میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق، رواں سال پاکستان میں پولیو 26 کیسز رجسٹرڈ

پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد اس سال پولیو کیسز کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق دونوں لڑکیاں شمالی وزیرستان اور لکی مروت میں پولیو کا شکار ہوئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی، 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 26 ہو گئی ہے۔ لیبارٹری کے مطابق اب تک خیبر پختونخوا سے 18، سندھ سے 6، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پاکستان کے پولیو نگرانی کے نظام کے تحت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اگست میں 87 اضلاع سے جمع کیے گئے 126 ماحولیاتی (سیوریج) نمونوں میں سے 75 میں منفی پائے گئے۔

دریں اثنا، خیبر پختونخوا کے جنوبی حصوں میں 15 سے 18 ستمبر تک پولیو سے بچاؤ کی مہم شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان دنیا کے واحد ممالک ہیں جہاں پولیو ابھی تک ایک مقامی بیماری ہے۔ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں، جس کی وجہ سے ویکسینیشن کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 2012 سے 2021 تک 200 سے زائد انسداد پولیو کے ورکر دہشت گردی کا نشانہ بن کر جان بازی ہار چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ضلع ٹانک میں ایک ڈاکٹر سمیت 3 پولیو ورکرز اغوا ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں