لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے ایک ہفتے سے مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ رات، دہشت گردوں نے طبی مراد کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار طفیل کے گھر پر حملہ کیا۔
حملے کے وقت پولیس اہلکار طفیل نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ تاہم، فائرنگ کے تبادلے کے دوران طفیل کے ضعیف العمر والد سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ خوش قسمتی سے، پولیس اہلکار طفیل حملے میں محفوظ رہے۔
ایک اور واقعے میں تھانہ صدر لکی مروت کی حدود ناجیہ آباد میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دکان کے باہر بیٹھا ایک نوجوان تنویر اللہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔