ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حال ہی میں طے پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کو سخت ردعمل کی وارننگ دی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ "کوئی بھی جو ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا ردعمل سخت ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کے لیے جگہ بنا سکتا ہے تو درحقیقت یہ باہمی تباہی تراشنے کا نسخہ ہے۔
چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے کو داخلی بنانا چاہتا ہے اور خطے میں فوجیوں کی بھاری موجودگی کے ذریعے کشمیری عوام کو ہراساں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام نے حل کرنا ہے۔’