وزیراعظم شہباز شریف کا اعلی قیادت کے ہمراہ کامرہ ایئربیس کا دورہ

| شائع شدہ |22:18

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ فوجی اور سول قیادت کے ہمراہ جمعرات کو کامرہ ایئربیس میں پائلٹوں اور فوجیوں سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے کل چھ طیارے مار گرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "تمام تفصیلات لینے کے بعد، اب میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ پاکستان نے بھارت کے چھ طیارے مار گرائے ہیں۔” انہوں نے  کہا کہ دشمن نے ہماری امن کی پیشکش کو مسترد کر دیا اور جواب میں انہوں نے ہمارے معصوم بچوں پر حملہ کر دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم نے فوجیوں اور پائلٹوں کی تعریف کی اور ان کی فتح پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف وزیر، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی  وزیراعظم کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں