جنوبی وزیرستان لوئر کی مسجد میں بم دھماکہ،  جے یو آئی کے ضلعی رہنما شدید زخمی

| شائع شدہ |14:26

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک کی ایک مسجد میں بم دھماکہ سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اعظم ورسک کے بازار میں واقع مسجد مولانا عبدالعزیز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ مولانا پر دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل ان کہ پچھلے سال جولائی میں نشانہ بنایا گیا تھا لیکن وہ بچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

یہ واقعہ مچھلے ایک مہینے میں مساجد پر ہونے والا تیسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل اکوڑا خٹک اور بنوں کینٹ میں مساجد پر حملے میں متعدد افراد ہلاک اور ذخمی ہو ئے تھے۔

[اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں]

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں