ایف سی قلعہ جنڈولہ پر ٹی ٹی پی کا حملہ ناکام

| شائع شدہ |17:04

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں واقع فرنٹیئر کور کے ایک ونگ کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملہ آور ہوئے۔ سیکیورٹی فورسزنے حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام دس دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز ایک خودکش بمبار نے قلعے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش بمبار ایف سی قلعہ کے سامنے گاڑی میں بیٹھ کر خود کو اڑا دیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔

تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو قلعے میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اس حملے کو ناکام قرار دیا ہے۔

دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ اس گروہ کی جانب سے ہونے والا اس سال کا دوسری خود کش حملہ ہے۔ اس سے پہلے جنوری میں ٹی ٹی پی نے قلع عبداللہ میں ایف سی کے کمپاونڈ پر حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ گروہ کے سرغنہ قاری اسماعیل کی موت کے بعد ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں