آئندہ مالی سال میں پاک فوج کو خصوصی ریلیف الاؤنس ملے گا

| شائع شدہ |16:25

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مسلح افواج کو ایک خصوصی ریلیف الاؤنس ملے گا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کے سامنے پیش ہوتے ہوئے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسل نے اعلان کیا کہ افسران کو ان کی بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد کے برابر الاؤنس ملے گا، جبکہ جونیئر کمیشنڈ افسران (JCOs) اور جوانوں کو 20 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔
یہ اعلان وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کمی کے دوران سامنے آیا ہے جس سے قانون سازوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اگرچہ وزارت نے الاؤنس کی تصدیق کی،لیکن اس فیصلے کے کل مالیاتی اثرات کو ظاہر کیا اور نہ ہی افسران اور نچلے درجے کے اہلکاروں کے درمیان الاؤنس کی شرح میں ڈسپریٹی کی وضاحت کی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بعد میں مزید تفصیلات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
اجلاس میں بجٹ کے دیگر خدشات پر بھی روشنی ڈالی گئی، جن میں عوامی شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں کمی اور موجودہ مالی سال کے اختتام سے قبل مزید ممکنہ کٹوتیوں شامل ہیں۔ قانون سازوں نے ان کٹوتیوں کے اقتصادی ترقی اور مختلف اقتصادی اشاریوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس بحث میں پاکستان کو درپیش مختلف اقتصادی چیلنجز پر بھی بات کی گئی، جن میں ٹیکس ریونیو، افراط زر، اور معیشت کی مجموعی صورتحال شامل ہیں۔
مسلح افواج کے لیے خصوصی ریلیف کی یہ خبر حال ہی میں بھارت کے ساتھ ہونے والی فوجی جھڑپوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے کئی شہروں پر میزائل داغنے کے بعد پاکستان نے کم از کم چھ فوجی طیارے مار گرائے تھے اور بھارت میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں