نویں کثیرالملکی بحری مشق امن  2025شاندار مظاہرے کے ساتھ اختتام  پذیر

 منگل کے روز نویں کثیرالملکی بحری مشق امن-2025 کی بحیرہ عرب میں پانچ روزہ کارکردگی کا  اختتام شاندار مظاہرے کے ساتھ ہوا۔ اس امن مشق میں 60 کے قریب بحری جنگی جہازوں، ہوائی جہازوں ، میرینز اور  اسپیشل آپریشن فورسز  نے حصہ لیا ہے۔ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور دیگر معززین بحری جہاز پی این ایس معاون پر موجود تھے۔ شریک ممالک کے سفیر، ہائی کمشنر، غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان، سینیئر ملٹری آفیسرز، دفاعی اور نیول اتاشی بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

پی این ایس ٹیپو سلطان کی قیادت میں بحری بیڑے نے ایک محرک سلسلہ شروع کیا جس میں پی این ایس تیمور اور دیگر تیرہ بین الاقوامی بحری جہاز شامل تھے۔ شرکاء بین الاقوامی بحریہ میں چین (پلانز باؤٹو-133 اور پلانز گاؤیوہو)، سعودی عرب (ایچ ایم ایس جازان اور ایچ ایم ایس ہیل)، متحدہ عرب امارات (ابوظہبی (سی وی ٹی) پی-191)، ملائیشیا (کے ڈی ترنگانو-174)، جاپان (جے ایس موراسامے)، سری لنکا (ایس ایل این ایس وجیاباہو)، انڈونیشیا (کے آر آئی بنگ تومو-357)، ایران (جمران)، بنگلہ دیش (بی این ایس سومودرا جوی)، اور عمان (آر این او وی سادھ) شامل تھے۔ پاکستان نیوی کی نمائندگی  پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس تیمور کے علاوہ پی این ایس حنین، پی این ایس یمامہ، پی این ایس بابر، پی این ایس سیف، پی این ایس ہمت، پی این ایس عالمگیر، پی این ایس نصر، اور پاکستان میرین سیکورٹی ایجنسی (پی  ایم ایس اے) نے کی۔

پی این ایس معاون کی سپلائی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ قابل دید تھا۔ جہاز نے بحری جہاز پی این ایس تیمور (بائیں جانب) اور ڈسٹرائر پی این ایس ٹیپو سلطان (دائیں جانب) کو بیک وقت ایندھن فراہم کیا۔ پاکستان نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز نے بحری بیڑے کے جائزے کے دوران اوور ہیڈ سپورٹ فراہم کی جبکہ پاکستانی عملے نے پی این ایس معاون کے سامنے سے گزرتے ہوئے روایتی نعرہ تکبیر اللہ اکبر لگایا۔

ہوائی مظاہرہ میں پاکستان کے سی کنگ اور زیڈ-9 ہیلی کاپٹرز، پی-3 اورین اور اے ٹی آر 72 میرین پیٹرول طیارے، اور جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے شامل تھے جن کے ساتھ ایک ترکیہ کا اے ٹی آر میرین پیٹرول طیارہ بھی شامل تھا۔ پی این ایس معاون پر موجود معززین نے اس شاندار مظاہرے پر خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجائیں۔

امن-2025 میں کئی آپریشنل مشقیں بھی شامل تھے۔ ایک مشقی مظاہرے میں  سمندری ڈاکووں کے خلاف کارروائی میں پاکستان نیوی کے جہاز، پیٹرول بوٹس اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی مربوط کارروائی کا مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں سمندری قذاق کو بے اثر کرنے کی کارروائی کی گئی۔ مشق کا اختتام پی این ایس تیمور اور پی این ایس ٹپو سلطان کی طرف سے گہرائی کے چارجز فائر کرنے پر ہوا۔ ایک دوسرے مظاہرہ میں سمندر میں ایک بڑے "کلر ٹماٹر” ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور تباہ کیا گیا جس سے بحریہ کی درست نشانہ بازی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں