صوبہ سندھ میں سال کے دوسرے پولیو کیس کی تصدیق

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک اور پولیو کیس سامنے آیا ہے جس سے پاکستان میں سال 2025 کے پولیو کیسز کی کل تعداد دو ہو گئی ہے۔

  12 فروری کو سندھ کے ضلع بدین میں دوسرے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے پہلے اسی سال خیبر پختنخواہ کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

یہ نیا کیس اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان نے سال کی پہلی پولیو ویکسینیشن مہم 7 سے 9 فروری کے درمیان مکمل کی ہے۔

پاکستان میں 2024 میں پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے پہلے سال 2023 میں صرف 6 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ 2024 میں سب سے زیادہ کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئی جن کی تعداد 27 تھی، اسی طرح سندھ میں 23 اور خیبر پختونخوا  میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

یہ بیماری دنیا میں صرف دو مملک افغانستان اور پاکستان تک محدود رہ گئی ہے۔ ویکسینیشن مہمات کو روایتی طور پر مذہب کے نام پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور دہشتگردانہ حملوں کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں