نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے دریغ نہیں کرینگے : طلال چوہدری

| شائع شدہ |13:29

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں بتایا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی لازمی ہوگی اور اسے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہوگا اور یہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت نے خود تحریک طالبان پاکستان کو لا کر آباد کیا ہے اور ان کے وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ وہ کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اس اقدام کو 9 مئی سے بھی بڑا گھناؤنا قرار دیا ہے۔

زائرین کے زمینی راستے سے ایران جانے کے معاملے پر طلال چوہدری نے کہا کہ اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے زمینی سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ خود کراچی جا رہے ہیں اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے بقول، وزیر دفاع نے بھی پروازوں کی تعداد بڑھانے کی بات کی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں