ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کے روز ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ اس اہم بات چیت کا محور ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے پر ہونے والی پیشرفت تھی۔
دونوں رہنماؤں نے اس خطے کے لیے انتہائی اہم سمجھے جانے والے مذکورہ ریلوے منصوبے کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران، دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر چین کے شہر تیانجن میں دوبارہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس ملاقات سے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔