آٹھ پاکستانی مزدور ایران میں بہیمانہ طریقے سے قتل

ہفتہ کے روز ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا گیا.

واقعے سے باخبر ایک حکومتی اہلکار کے مطابق تمام آٹھ پاکستانی علاقے میں کار میکینک کا کام کر رہے تھے۔


اہلکار نے بتایا کہ ‘یہ علاقہ پاک ایران سرحد سے 230 کلومیٹر دور ہے، اس لیے ہمیں معلومات اکٹھی کرنے میں کچھ دشواری ہو رہی ہے۔ لیکن اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ آٹھ پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔’


یہ رواں سال کا دوسرا واقعہ ہے جس میں ایرانی سرزمین پر پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں