شانگلہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا

| شائع شدہ |14:25

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو پولیس نے پسپا کر دیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق شانگلہ کے چگلہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع شیکولئی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے کے وقت چوکی پر سات سے نو پولیس اہلکار موجود تھے جنہوں نے بھرپور جواب دیا اور حملہ آوروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ حملہ تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا اور محصور پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے آلوچ پولیس اسٹیشن سے بھی ایک دستہ بھیجا گیا۔

تاہم بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے چوکی کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ فتنہ الخوارج نے کیا ہے۔ فتنہ الخوارج کا نام حکومت گزشتہ سال سے تحریک طالبان پاکستان کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں پولیس اہلکاروں، سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت کل 152 افراد دہشت گرد حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جواب میں سیکورٹی فورسز نے صرف خیبر پختونخوا میں 158 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں