پاک افغان سرحد پر افغان افواج کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان آرمی کا بھرپور اور سخت جواب

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک-افغان سرحد پر متعدد مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں انگور اڈہ، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور برامچہ (بلوچستان) شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کا مقصد سرحد پار سے خوارج (دہشت گرد) تنظیموں کی دراندازی میں سہولت فراہم کرنا تھا۔

پاکستان آرمی کی چوکس اور الرٹ پوسٹوں نے اس جارحیت کا فوری اور سخت جوابی حملہ کیا، جو ابھی تک جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان آرمی نے اپنی کارروائی میں پوری قوت کا استعمال کرتے ہوئے افغان افواج کی کئی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں، افغان افواج کی متعدد سرحدی چوکیاں تباہ ہو گئیں اور درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان اپنی کئی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں، اور ان کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ افغانستان کی طرف سے جارحیت کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔ اس وقت کو تناؤ بڑھانے کے ایک خاص مقصد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں