بلوچستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی

| شائع شدہ |18:33

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔پیر کے روز تربت شہر کی اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب ہندو برادری کے دو ارکان، ہری لال اور موتی لال کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ اس واقعے میں ایک اور شخص، جس کی شناخت شیرو مل کے نام سے ہوئی، زخمی ہو گیا۔ 

مقتول افراد کا تعلق سندھ کے علاقے سانگھڑ سے بتایا جا رہا ہے۔ اس حملہ کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

 ایک مختلف واقعہ میں بلوچستان کے علاقہ بُلیدہ میں محمد حیات نامی شخص کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ 

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے حملوں کی مذمت کی اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔  اس ماہ کے شروعات میں دہشت گردوں نے قلات میں 18 فوجیوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں