دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے لعل قلعہ میدان کے مقام سر بانڈہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران، دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

بدقسمتی سے، اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ علاقے میں دہشتگردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے اور صورتحال پر مکمل کنٹرول قائم ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں تیزی آئی ہے، رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے 605 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں 138 عام شہریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ زرائع  نے اس رپورٹ کے بارے میں بتایا کہ ان واقعات میں 352 شہری زخمی بھی ہوئےہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں