گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ، 7 رضاکار جاں بحق، پانچ زخمی

| شائع شدہ |12:06

پیر کے روز گلگت میں دنیور نالے میں مرمت کے کام کے دوران ایک بڑا لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں سات مقامی رضاکار جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے خبر کدہ کو بتایا کہ یہ رضاکار سیلاب سے متاثرہ پانی کی نہر کو بحال کر رہے تھے جو چار روز سے بند تھا ۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس کی امدادی کارروائیوں کے دوران چار افراد کو ملبے سے تشویشناک حالت میں نکالا گیا۔ گلگت بلتستان کی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب رات 2 بجے اچانک مٹی اور پتھروں کا تودہ 15 افراد کے پر آ گرا۔

ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں امدادی پیکج کے تحت معاوضے کے چیک تقسیم کیے۔ وزیراعظم نے متاثرہ انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے اور مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کے لیے جدید پیشگی وارننگ سسٹم کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں