جعفر ایکسپریس پر کالعدم تنظیم کا حملہ، کئی افرادکے زخمی ہونے کا خدشہ

| شائع شدہ |15:16

پاکستان ریلوے کی ٹرین جعفر ایکسپرس منگل کے روز بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب حملے کا نشانہ بنی۔

پاکستان ریلوے کے بیان کے مطابق ٹرین کوئٹہ سے پشاور صبح 9 بجے روانہ ہوئی اور جب یہ پیرو کنری اور گڈالر اسٹیشنوں کے قریب پہنچی تو ٹنل نمبر 8 اور 9 کے درمیان ٹرین پر حملہ ہو گیا۔

ٹرین پر شدید فائرنگ کی وجہ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا جس کی شناخت امجد یاسین کے نام سے ہوئی ۔اطلاعات کے مطابق ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے کئی کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

ضلع سبی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ کئی ایمبولینسز بھی جائے وقوعہ پر بھیجی جا چکی ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے جعفر ایکسپرس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں علاقے کے دشوار گزار اور دور ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

 ان کے مطابق سیکیورٹی فورسز واقعے کے مقام کی طرف روانہ ہو چکی ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔

[یہ خبر اپڈیٹ کی جا رہی ہے]

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں