افغان فورسز کی کابل میں کاروائی، داعش خراسان کے 2 عسکریت پسند ہلاک

| شائع شدہ |16:48

گزشتہ رات کابل کے علاقے قصبہ PD15 میں افغان سیکیورٹی فورسز نے اسلامک اسٹیٹ آف خراسان ، داعش خراسان کے مبینہ ٹھکانے کے خلاف ایک آپریشن کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان المرصاد کے مطابق، آپریشن کے نتیجے میں دو داعش خراسان عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

رپورٹس کے مطابق داعش خراسان اس جگہ کو خودکش جیکٹس کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگیں بنانے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ بڑی تعداد میں ہتھیاروں، دھماکہ خیز مواد اور ایک خودکش جیکٹ کے علاوہ، ایک ٹویوٹا کرولا گاڑی بھی سائٹ سے برآمد کی گئی ہے۔

اس آپریشن میں تباہ ہونے والا یہ ٹھکانہ ایک مینوفیکچرنگ بیس کے طور پر استعمال ہو رہا تھا جہاں سے خودکش جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد حملوں کے لیے دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جاتا تھا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے
اس آپریشن کے حوالے سے خبر کدہ کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے افغانی کرنسی اور امریکی ڈالرز کا ایک ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں، اسپیشل فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر اس آپریشن میں حصہ لیا ہے۔ قانی نے ہلاک ہونے والے داعش خراسان کے دو عسکریت پسندوں کے شناخت کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں