پانچ بھارتی ایئربیس پاکستانی حملوں کا نشانہ بنے، بھارت کی تصدیق

| شائع شدہ |11:45

بھارت نے ہفتہ کی صبح ہونے والے پاکستان جوابی حملوں سے اپنے پانچ ہوائی اڈوں کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ عدم تصادم کے لیے پرعزم ہے۔

ایک پریس بریفنگ میں بات کرتے ہوئے کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ اڈوں پر کئی آلات اور اہلکاروں کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے پانچ اڈوں کی شناخت ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، بھج اور بھٹنڈہ کی ہے جو اس حملوں کے زد میں آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے حملوں میں 26 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

تاہم، ونگ کمانڈر وائیومیکا سنگھ نے اس دوران بتایا ہے کہ حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستان تصادم روکتا ہے تو بھارت عدم تصادم کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں