اورکزئی دہشت گردی کے واقعے کا بدلہ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 اکتوبر کو اورکزئی ضلع میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔دہشت گردی کے اس واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت قوم کے بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے دہشت گردوں کے خلاف اس کارروائی کے بارے میں بتایا ہے کہ  قابلِ بھروسہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر اورکزئی ضلع کے جنرل ایریا جمال مایا میں ایک آپریشن کیا گیا۔ بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اس دہشت گردی کے واقعے میں ملوث بھارت کے حمایت یافتہ تمام تیس (30) خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب کارروائیوں نے مذموم فعل کا بدلہ لے لیا ہے اور مرکزی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خارجی کا سراغ لگانے اور اسے ختم کرنے کے لیے سنیٹائزیشن آپریشنز کر رہی ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں