لکی مروت میں ‘مروت بیٹنی قومی تحریک’ کے 3 مشران قتل


خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ‘مروت بیٹی قومی تحریک’ کے تین سرکردہ مشران کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ قتل کیے گئے مشران میں ولی اللہ، فرمان اللہ، اور عطا اللہ شامل ہیں۔


یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو روز قبل ان مشران کو بنوں کینٹ کے قریب ترین علاقے سے دہشت گردوں نے اغوا کر لیا تھا۔ یہ مشران باران ڈیم کے پانی کے حصول کے لیے چلائی جانے والی تحریک کے سلسلے میں بنوں باران ڈیم کے دورے سے واپس آ رہے تھے۔


ذرائع کے مطابق، اغوا کے بعد کے ان دو دنوں میں بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دیگر اداروں کی جانب سے اس واقعے پر کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
آج، ان تینوں مغوی مشران کی لاشیں ٹوچی پل بنوں کے قریب سڑک پر پائی گئیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ اس اندوہناک واقعے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور مقامی افراد نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔


شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں