رات گئے پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میزائلوں سے چکوال میں مرید ایئر بیس، راولپنڈی میں نور خان بیس، جھنگ میں شور کوٹ ایئر بیس کو بھارت نے نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے اور افغانستان میں بھی میزائل اور ڈرون فائر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بریفنگ کے اختتام میں کہا کہ "اب (بھارت ) ہمارے جواب کا انتظار کرے۔”