ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی: 7 دہشت گرد ہلاک، ایک فوجی میجر شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 اکتوبر 2025 کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے درابن میں بھارتی حمایت یافتہ ‘خوارج’ کی موجودگی کی اطلاع پر ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں سات بھارتی ایجنٹ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر (عمر: 30 سال، ساکن کوئٹہ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر سبطین حیدر اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے۔


آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا جو سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب، خیبر پختونخواہ کے ضلع وسطی کرم میں گزشتہ شب  سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک انٹیلی جنس بیسڈ اپرپشن کیا جس میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ تاہم ، اس کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا جس میں ایک ونگ کمانڈر اور ایک میجر سمیت کم از کم 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ اس حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو مزید اہلکار زخمی بھی ہوئے اور کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی یہ جھڑپ صبح سویرے تک جاری رہی۔

سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں حملہ آوروں میں شامل دو دہشت گرد کمانڈر مارے گئے، جن میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر شاہین بھی شامل تھا۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چھ دیگر دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں نے اپنے ساتھ پانچ سیکیورٹی اہلکار ساتھ لے گئے تھے جن کی لاشیں بعد میں برآمد کر لی گئی ہیں۔  یہ افسوسناک واقعہ جمال میلہ کے علاقے میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں