لکی مروت میں بم دھماکہ، 2 فوجی اہلکار زخمی

| شائع شدہ |11:42

خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں ہفتے کی صبح ایک دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ تھانہ پیژو کی حدود میں عبدالخیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں آرمی کی 43 پنجاب رجمنٹ کے اہلکار پیدل تلاشی آپریشن کر رہے تھے۔
آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گیا جس سے آپریشنل پارٹی کے دو جوان زخمی ہو گئے۔
زخمی فوجیوں کو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں کئی دیگر آپریشنز جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں