بنوں میں عسکریت پسندوں کے ڈرون حملے، ایک خاتون جاں بحق، 3 بچے زخمی

خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے دو کواڈ کاپٹر حملوں میں ایک خاتون ہلاک جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ ضلعی پولیس کے مطابق یہ واقعات بروز بدھ پیش آئے ہیں۔

بنوں کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سلیم عباس کلاچی نے خبر رساں ادارے ڈان نیوز کو بتایا کہ ضلع میں دو کواڈ کاپٹر حملے ہوئے ہیں۔ پہلے حملے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کے تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔ خاتون کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او کلاچی نے مزید بتایا کہ دوسرا کواڈ کاپٹر حملہ مریان پولیس اسٹیشن پر کیا گیا جہاں دہشت گردوں نے اسٹیشن کے چھت پر نصب سولر پینلز کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار حملے میں محفوظ رہے اور یہ اسی پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کا تیسرا حملہ تھا۔ علاقے میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں