سہیل آفریدی کے بیانات پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا سخت ردِ عمل سامنے آ گیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی خیبر پختوںخوا   سیہل آفریدی کے مسلح افواج کے خلاف دیے گئے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات قومی اداروں کے حوصلے اور عوامی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں کہا کہ "ہمارے بہادر سپاہی صوبے کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں،” اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوج کے عزائم پر سوال اٹھانا فوج کے حوصلے اور بالآخر عوامی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بنیاد پر کیے جانے والے آپریشنز کا مقصد عوام کے تحفظ اور صوبے میں امن کی بحالی ہوتا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بالخصوص مطالبہ کیا کہ وہ ضبط و تحمل سے کام لیں اور صوبے میں قومی یکجہتی کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ سیاست کو قومی سلامتی کے اداروں کو کمزور کرنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ گورنر کنڈی نے کہا کہ "تمام سیاسی قوتوں کو دیرپا امن کے لیے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔”

سیاسی اختلافات کے حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ احتساب کا اصل فیصلہ عوام آئندہ انتخابات میں کریں گے، جس کا مطلب ہے کہ سیاسی معاملات کو قومی سلامتی کے امور سے الگ رکھا جائے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں