نوشہرہ میں انسداد پولیو مہم ٹیم کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار پر فائرنگ

جمعے کے روز نوشہرہ میں پولیو ویکسینیشن ٹیم کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا ۔

یہ واقعہ اکوڑہ خٹک کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا زخمی اہلکار کا حملے کے بعد  زخمی اہلکار کوعلاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس واقعہ سے کچھ دن قبل ضلع خیبر کے جمرود تحصیل کے علاقہ سخی پول میں پولیس کے ایک اہلکار کو پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا حکومت صوبے بھر میں 3 سے 7 فروری تک پولیو ویکسینیشن مہم چلا رہی ہے جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 6.5 ملین بچوں کو ویکسین پلانا ہے۔

 اس حملےکی کڑیوں کو  تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے اختتام سے جوڑا جا رہا ہے جس میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے علاوہ، پولیس اہلکاروں کو دفتر اوقات سے باہر اور یہاں تک کہ ان کے گھروں کے اندر بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں