پاک آرمی کے تعلقات عامہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 6 اور 7 فروری کی رات کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے اس وقت خوارج کو نشانہ بنایا جب وہ برقعے پہن کر فرار ہو رہے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن میں 3 خوارج کو جہنم واصل کیا جبکہ ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک شدہ خوارج کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ بیان میں سیکیورٹی فورسز کی ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔