شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 عسکریت پسند ہلاک ایک اہلکار جان بحق

5اور6 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک آپریشن میں 12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ۔ 

آپریشن کا ہدف ایک گروپ تھا جسے آئی ایس پی آر نے "خوارج” کے طور پر بیان کیا ہے، جو مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ 

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ علاقے کوعسکریت پسندوں سے کلیئر کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خاتمے کا عزم راسخ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں