مستونگ میں فوجی گاڑی پر حملہ، بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی

| شائع شدہ |14:11

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے منگل کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس میں ایک میجر سمیت تین فوجی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ضلعی انتظامیہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، مستونگ کی تحصیل کاردیگپ میں فوجیوں کی ایک گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
فوجی قافلے کی زیادہ تر گاڑیاں محفوظ رہیں، مگر ایک گاڑی شدید متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
بعدازاں، بی ایل اے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بم ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں