کوہاٹ میں پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے لاچی نادر بانڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
مقامی زرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں سب انسپکٹر طاہر نواز اور ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل محمد علی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا جب پولیس کی بھاری نفری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں ایک آپریشن کر رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں یہ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں مذکورہ دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے مزید نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کرک پولیس کے دو کانسٹیبل اسی نوعیت کے ایک مقابلے میں زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں