انگوراڈا کراسنگ سے افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی جاری، 800 افراد اپنے وطن لوٹ گئے


خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی افغان پناہ گزینوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل پرامن طور پر جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مسرت زمان کے مطابق، گزشتہ پانچ دنوں میں 800 افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر انگوراڈا بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس لوٹ چکے ہیں۔


واپس جانے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ان کی سہولت کے لیے انگوراڈا بارڈر پر ایک پناہ گاہ قائم کی ہے جس میں 50 بستروں کی گنجائش موجود ہے۔ اس پناہ گاہ میں پناہ گزینوں کو پانی، بجلی اور کھانے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ، ایگری پارک وانا میں بھی افغان پناہ گزینوں کے لیے عارضی خیمے لگائے گئے ہیں، جہاں انہیں تمام ضروری سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔


ڈی سی مسرت زمان کا کہنا ہے کہ واپسی کے اس پورے عمل کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے انگوراڈا بارڈر اور ایگری پارک وانا میں پولیس سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ سارا عمل ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ نگرانی میں جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں