محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیش گوئی، مون سون سے301 ہلاکتیں پر پنہچ گئی

| شائع شدہ |11:43

محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جہاں تباہ کن مون سون سیزن سے اموات کی تعداد 301 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 141 بچے شامل ہیں جبکہ ملک بھر میں 759 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 162 اموات ہوئیں، اس کے بعد خیبر پختونخوا میں71، سندھ میں 28، بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں10، اسلام آباد میں8 اور آزاد کشمیر میں 2 شامل ہیں۔

26 جون سے شروع ہونے والی تباہ کن سیلابی بارشوں نے پاکستان کے کئی علاقوں میں تباہی مچائی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی اور بے گھر ہونے کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 1,676 گھر متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 562 مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 1,114 کو جزوی نقصان پہنچا۔ سیلاب کی وجہ سے 428 مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 223 وسیع ریسکیو آپریشنز کے ذریعے 2,880 افراد کو نکالا ہے۔ متاثرہ کمیونٹیز میں 13,466 سے زیادہ امدادی اشیاء، جن میں خیمے، خوراک، کمبل اور طبی سامان شامل ہیں جو کہ متاثرین تقسیم کیے گئے ہیں۔ 71 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں 577 افراد کا علاج کیا گیا ہے۔ صوبائی اور وفاقی ایجنسیوں کے تعاون سے مشترکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

اس بحران میں مزید اضافہ کرتے ہوئے، پی ایم ڈی نے 4 سے 7 اگست تک شمالی اور وسطی علاقوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وسیع پیمانے پر شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ یہ نئی مون سون اسپیل پہلے سے ہی ابتر صورتحال کو مزید خراب کرنے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں