جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ

ضلعی انتظامیہ ٹانک کی جانب سے سب ڈویژن جنڈولہ میں پیر 03 نومبر کی صبح 6 بجے سے بدھ 05 نومبر کی صبح 6 بجے تک، کل 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

کرفیو کے نفاذ کے دوران سب ڈویژن جنڈولہ میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد رہے گی اور جنڈولہ بازار مکمل طور پر بند رہے گا۔ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

کرفیو کے دوران مذکورہ راستوں پر داخلہ اور آمد و رفت سختی سے منع ہے۔ ان راستوں میں کوڑ قلعہ تا جنڈولہ ضلع ٹانک سے جنوبی وزیرستان (اپر) کی سرحد تک (بشمول جنڈولہ بازار)۔ کوڑ قلعہ – گرداوی ضلع ٹانک سے جنوبی وزیرستان (اپر) کی سرحد تک شامل ہیں۔

صرف انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ہی سفر کی اجازت ہوگی لیکن اس کے لیے پہلے پولیس یا سیکیورٹی فورسز سے اجازت لینا ہوگی اور ضروری شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات جمع کروانے ہوں گے۔

عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھتے ہی اپنی گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیں۔

تمام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کرفیو کے دوران گھروں میں رہ کر حکومتی احکامات کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں