کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے قریب خودکش دھماکہ، 13 افراد جاں بحق اور 35 زخمی

بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ کے سریاب علاقے میں واقع شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب منگل کی رات  ایک خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاںبحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

یہ حملہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔مینگل) کی جانب سے سردار عطاءاللہ مینگل کی برسی کی یاد میں منعقدہ ایک عوامی جلسے کے فوری بعد ہوا۔

بی این پی کے صدر سردار اختر مینگل، پی کے ایم اے پی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اے این پی کے اصغر خان اچکزئی اور سابق سینیٹر میر کبیر محمد شاہی سمیت ممتاز سیاسی شخصیات جلسے میں موجود تھیں لیکن وہ محفوظ رہے۔

تاہم، بی این پی کے سابق ایم پی اے میر احمد نواز بلوچ اور پارٹی کے مرکزی لیبر سیکریٹری موسیٰ جان زخمیوں میں شامل تھے۔

بمبار نے جلسہ ختم ہونے کے تقریباً 15 منٹ بعد جیسے ہی شرکاء منتشر ہونے لگے، اسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں دھماکا خیز مواد پھٹا دیا۔ رہنماوں سمیت چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

حکام نے تصدیق کی کہ یہ ایک خودکش دھماکا تھا اور ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور جاںبحق ہونے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں