بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے فتح خیل لیڑا پل پر واقع پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل روخنیاز شہید ہو گئے اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس نے بہادری سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ حملہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا۔ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران بہادر کانسٹیبل روخنیاز نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ تین دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں سلیم عباس کلاچی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس حملے میں ملوث دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں